سنووڈن کے 365دن: اس 5 جون کو ماس سرویلنس کا مقابلہ کیجئے

Cartoon by Doaa Eladl/Web We Want via Flickr (CC BY-ND 2.0)

Cartoon by Doaa Eladl/Web We Want via Flickr (CC BY-ND 2.0)

5 جون  2013 وہ دن تھا جب  گارڈیئن اخبار نے  ایڈورڈ سنوڈاؤن  کے لیک کیےہوئےسرکاری دستاویزات  پہلی بار شایع کئے۔ آنے والے کئی ہفتوں اور مہینوں کے دوران  شایع ہونے والی رپورٹس نے پرائیویسی  کے وکلاء کے اس شک کو یقین میں بدل دیا کے دنیا بھر کی ڈیجیٹل کمیونیکیشنز سالوں سے حکومتوں کی جاسوسی کا شکار بنی ہوئی تھیں. 

اس بات کو تو ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے، مگر ہم ابھی تک امریکا اور اس کے کئی قریبی حلیفوں کےدنیا بھر میں کیے گئے آپریشنز کے بارے میں جان رہے ہیں جنہوں نے اربوں انسانوں کےبنیادی حقوق کو پامال کیا. ابھی تک ہم یہ جان چکے ہیں کہ امیکریکی حکومت   کانفیڈینشل سسٹمز کو استعمال کرتے ہوئے تمام بڑی انٹرنیٹ کمپنیز کی ڈیٹا کو دیکھ سکتا ہے جو آج کے اس ڈیجیٹل دور میں سب سے آگے ہیں. ہم یہ بھی جان چکے ہیں کہ NSA کا برطانوی بھائی، GCHQ بھی اس معاملے میں کوئی پیچھے نہیں جس نے اب تک انٹرنیٹ کی خفیہ سن گن لیتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں ویب کیم تصاویرلئے ہوئے ہیں. 

5 جون 2014  ایک ایسے نئے سال کی ابتدا ہے جو نا صرف ماس سرویلنس کے خفیہ راز فاش کرے گا، بلکہ ایک نئی تبدیلی لانے کی بھی کوشش کریگا. اس کے بارے میں اپنی فیملی اور اپنے دوستوں کو بتائیے. اپنےحلقہ کے سیاستدانوں کو راضی کریں کے وہ اپنے پرائیویسی کے کیے ہوئے وعدوں کو یاد رکھیں. فری سافٹ ویئر .کمیونٹی کی مدد کریں کے وہ محفوظ اور آسان سافٹ ویئر بناسکیں جنکو دنیا بھر میں ہر کوئی  استعمال کرسکے۔

 اگر آپ اس اہم مسئلہ کے لئے کچھ مزید کرنا چاہتے ہیں تو سنوڈاؤن ا ینیورسری کے حوالے سے مختلف ایونٹس کے بارے میں جانئے:

 کینیڈا:

 کینیڈا میں اوپن میڈیا ڈاٹ  س اے  اور پراٹیکٹ آور کولیشن نے  کینیڈا کے ہر باشندے کو گورنمنٹ سرویلنس سے بچانے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے۔  اوپن میڈیا ڈاٹ سی اے، ری سیٹ دی نیٹ کی مہم کی حمائت کر رہا ہے  جو لوگوں کو ماس سرویلنس سے بچنے کے لئے انکرپشن کے استعمال کو فروغ ۔ دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا ارادہ ہے کہ اپنی اس مہم کو مزید تقوت بخشنے کے لئے پارلیمنٹ کے اراکین اور وزیراعظم سٹیفن ہارپر کو  کی حکومت کی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ   آن لائن پرائیویسی کی حفاظت ذمہداری دی جائے۔

کولمبیا:

ڈیجیٹل حقوق کے لئے کام کر رہے فنڈاکیون کرزما نامی گروپ  صحافیوں اور سیکورٹی ماہرین کی کولمبیا میں ایک ورکشاپ کا انتظام کر رہا ہے جس کا مقصد ایک نئی ریسرچرز کی نسل کو تیار کرنا ہے جو صحافیتی ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے خبر رساؤں کی حفاظت کرسکیںگے.

میکسیکو:

 صدر اینریک پینا نیتو  کے ٹیلی مواصلات کے بل کی مخالفت میں میکسیکن شہری پرائیویسی، آزادی  اظہار، اور نیٹ نیوٹریلیٹی کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے. صدر کا یہ بل میکسیکن انٹرنیٹ کو سرویلنس اور حکومتی تسلط کا ایک آلا بنا دے گا. #DefenderInternet کے ذریئے اور فرنچ ادارے La Quadrature du Net کی مدد سے میکسیکن کارکنان قانون سازی کرنے والوں سے مطالبہ کرینگے کہ وہ اس بل کے بنانے میں انسانی حقوق کو مد ے نظر رکھیں.

پولینڈ:

 سنوڈاؤن کی پہلی انیورسری اسی دن  آتی ہے جب پولینڈ نے پچیس سال قبل کمیونزم کے زوال کے بعد آزادی دیکھی. صدر اباما سمیت دنیا کے کی سربراہ پولینڈ کا دورہ کریںگے. ان شخصیات میں کچھ ایسے سیاستداں بھی ہونگے جن کے ملک NSA کی ماس سرویلنس کا شکار بنیں. اس اہم موقعے کو استعمال کرتے ہوئے پولینڈ کی Panoptykon Foundation آزادی اظہار اور پرائیویسی کی اہمیت کو واضح کرنے کی کوشش کرے گی. اسی کے نتیجے میں پولینڈ میں ایک جارہانہ حکومت کا خاتمہ ہوا.  انیورسریز کے ایک ہفتے بعد Panoptykon اپنی پانچویں سالگرہ پرائیویسی ورکشاپ منعقد کرکے منائے گا. ان ورکشوپس کا م مقصد ای میل انکرپشن اور پرائیویسی کے حوالے  بنیادی معلومات فراہم   کرنا ہوگا اور ساتھ میں Warsaw’s hackerspace کے ساتھ ایک cryptoparty بھی ہوگی.

اسپین:

4 اور 5 جون کو  باریسلونا میں ایسوسی ایشن فار پراگریسو کمیونیکیشن   نے ٹیک بیک دی نیٹ کے نام سے ایک ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے   ۔  ، جہاں انسانی حقوق کے کارکن اور ٹیکنالوجی سے وابستہ  لوگ معلومات سے اگاہی فراہم کریں  . اس ایونٹ کے شرکا یہ جاننے کی کوشش کرینگے کے سرویلنس انھیں کیسے متاثر کرتی ہے، اور کس طرح سے جدید ٹولز کو استعمال میں لاتے ہوئے ان لوگوں کو ٹریننگ دی جائے جنہیں انکی ضرورت ہے.

یوکرائن: 

6 جون سے 8 جون تک شیئر ڈیفنس  نامی ادارہ کیو کے قریب واقع سابق صدر کی رہائش گاہ کو اگاہی بانٹنے والے پلیٹ فارم میں بدل ڈالے گا۔  لیکچرز، گفتگو، تقاریر اور ورک شاپ کی مدد سے کارکنان اپنے تجربات شیئر کریں گے اور آزادی اظہار، تفتیشی صھافت، اور ڈیجیٹل سیکیوریٹی جیسے موصوعات پر بات کریں گے۔ 22 فروری کو یانکووچ کی حکومت کے خاتمے کے بعد  کیو کے مضافاتی علاقے میں صدارتی محل  کو صحافیوں اور احتجاجیوں کے لئے کھول دیا گیا تھا۔  تب 200 ایسے دستاویزات برآمد ہوئے کہ جن میں سابق صدر  کی سرگرمیاں درج تھیں۔  ڈیفینس شیئر نے  ان دستاویزات کا تجزیہ اور یاکووچ  لیکس کے بارے میں ڈاکومنٹری پیش کرے گی. 

برطانیہ:

سینٹرل لندن میں ایک عوامی ایونٹ میں Don’t Spy on Us کولیشن  7 جون  کو GCHQ کی جاسوسی کو ختم کرنے کی اپنی جنگ کو آگے بڑھائے گا. یہ تقریب گارڈیئن اخبار منعقد  کر رہا ہے اور اس تقریب میں کورے ڈاکٹروء، ایلن رسبرج، بروس شینائر، نیل ٹیننٹ، شامی چکربرتی، لارڈ رچرڈ ایلن، بارونس ہیلن کینیڈی، کلاؤڈے مورس ایم ای پی، این براؤن، کیسپر باؤڈن، اور گیبریلا گویلیمن جیسے مقرر موجود ہوں گے۔ اس تقریب  میں اس یہاں سے شامل ہوا جا سکتا ہے، اور اس لنک پر مزید معلومات موجود ہے۔ 

 امریکا:

 اپنی پرائیوسی کو واپس حاصل کرنے کے لئے ہم  ری سیٹ دی نیٹکے ساتھ  تکنیکی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ اس مہم کے ذریعے کمپنیاں اپنی ویب سائیٹس  اور دیگر ایپس میں گورنمنٹ پروف سیکیورٹی شامل کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گے اور اپنے دوست احباب کو    NSA-resistant پرائیویسی ٹولز استعمال کرنے کی ترغیب دیں گے ۔ایکسس نامی ادارے کی جانب سے اینکرپٹ آل دی تھنگز ایک ایسا اقدام  ہے جو 5 جون کو انٹرنیٹ پلیٹفارمز پر ڈیٹا کی حفاظت کے لئے دباؤ ڈالے گا۔ 

 Necessary and Proportionate Principles کی بین الاقوامی تنطیم کے ممبران مختلف مہمات کا آغاز کرینگے. قانون ساز اراکین سے بات کرنا اور دنیا بھر میں لائیو تقریبات کا انتظام بھی کیا جارہا ہے. سائمن ڈیوس ، جو کہ گلوبل پرائیویسی موومنٹ کے اہم رہنما ہیں، رپورٹ شایع کریں گے جس میں یہ دکھایا جائے گا کہ مختلف ملکوں کے حکومتوں نے سنوڈاؤن لیکس کے بعد کیسے رد عمل کا مطاہرہ کیا، اور کیا مزید کیا جاسکتا ہے. 

 ہمیں بتائیے کے آپ کیسے اپنے ملک میں سرویلنس کے خلاف لڑ رہے ہیں، چاہے وہ جون ٥ کو ہو یا کسی اور دن. آپ ہمیں @Advox پر ٹویٹ کریں،  ہماری Facebook wall پر لکھیں ، یا پھر ہمیں advocacy [at] globalvoicesonline [dot] org پر ای میل کریں. 

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.