بحرین : اسکا خاتمَہ کر رہا ہے!

مسلمانوں کا مقدس رمضان کا مہینا (روزے رکھنے کا مہینا) تیزی سے قریب آنے کی وجہ سے، بحرینی بلاگر توفیق الریعاش ایک تیر سے دو پرندو ں کا شکار کر رہا ہے۔ وہ تین ماہ سے روزے کی حالت میں ہے اور وہ اپنی بیٹی کی نصیحت کے بعد تمباکو نوشی سے چھٹکارہ حاصل کر رہا ہے۔

بلاگر اعلان کرتا ہے:

میں نے مسلسل تین ماہ — رجب ، شعبان اور رمضان میں روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور یہ فیصلہ ایک سزا یا کفارے کی سزا کے طور پر نہیں ہے! یہ میری کئی سالوں سے خواہش تھی۔ لیکن حالات ٹھیک نہیں تھے کیونکہ میرا سفر کرنا ایک رکاوٹ تھا۔ تاہم ، میری روزہ کشائی سب سے زیادہ گرم اور سب سے زیادہ نمی والے ماہ میں آتی ہے۔ اللہ تعالی مجھے صبر عطا فرمائے! اس فیصلے کے ساتھ، میں نے اپنی زندگی میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے اور وہ یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کو ہمیشہ کے لئے ترک کر دوں۔ جو لوگ مجھے نہیں جانتے ان کے لئے، میں گزشتہ اٹھارہ سال سے ایک بابیکاری سگریٹ نوش (ایک دن میں بیس سگریٹس پینے والا)رہ چکا ہوں۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ میرے پھیپھڑے تباہ ہو رہے ہیں۔

کئی نیک مسلمان ایک اضافی عبادت کے طور پر ماہ رمضان سمیت، تین مہینے کے روزے رکھتے ہیں۔

الریعاش اپنے سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کے فیصلے کو بیان کرتے ہوئے کہتا ہے:

میرے آخری فیصلے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ میری سب سے چھوٹی بیٹی اور اسکی کزن، میری موت کو متوقع کر چکے ہیں اگر میں تمباکو نوشی نہیں چھوڑتا تو!! اسی لیے میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے _ اپنی موت کے ڈر کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے کہ میری بیٹی میرے سگریٹ نوشی کرنے پر غور کر رہی ہے!! میرے تمباکو نوشی کرنے کےسالوں کے دوران، میری کبھی اپنے والدین کے سامنے تمباکو نوشی کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ ۔ ۔ ڈر کی وجہ سے نہیں بلکہ انکے سامنے میری عزت کی وجہ سے۔ اور میں نے کبھی بھی گھر کے اندر تمباکو نوشی نہیں کی۔

میں نے تشویش کے بغیر تمباکو نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہ یہ عادت اگلی نسل میں منتقل ہو جاتی ہے۔

مجھے اپنی دعاؤں میں نہ بھولیے گا۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.