فروری 11: انٹرنیٹ کا بڑے پیمانے پر ماس نگرانی کے خلاف اپنے موقف کا اعلان

Cartoon by Doaa Eladl via Flickr, Web We Want (CC BY-SA 2.0)

دعا الادی کا کارٹون ‘ویب وی وانٹ (ہمیں ویب چاہیئے) بشکریہ فلکر  (CC BY-SA 2.0)

نائجیریا کا سائبر جرائم کے خلاف نیا قانون مالی فراڈ کے خلاف تو موثر ہے مگر یہ ناقدین کا منہ بھی بند کر سکتا ہے۔ ارجنٹینا میں حکام نے شہریوں کے ڈی این اے، ان کی IRIS معلومات، اور ان کے چلنے پھرنے کے انداز کا بھی ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کیا ہوا ہے۔ تیونس میں سرگرم سماجی و سائبر کارکنوں نے ملک کی نئی تکنیکی ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کی جانب سے بڑے پیمانے پر نگرانی کے ایک نئے دور کے آغاز کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر نگرانی ایک عالمی مسئلہ ہے۔

11 فروری کو عام افراد، سول سوسائٹی کی تنظیموں، اور ہزاروں ویب سائٹوں نے اس ماس نگرانی کے خلاف ایک موقف اختیار کرنے فیصلہ کیا ہے۔ کوئی بھی کہیں بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے چاہے آپ اپنا احتجاج سڑک پر ریکارڈ کروائیں یا پھر ویب پر۔ 

ماس نگرانی کے پروگرام ہمارے نجی حقوق اور آزادی اظہار کے حقووق کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ پروگرام نہ صرف جمہوری روایات کے منافی ہیں بلکہ یہ عالمی انٹرنیٹ کی آزادی پر بھی قدغن لگا رہی ہے۔ گزشتہ جون کو ایڈورڈ سنوڈاؤن کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیسے بہت سے انٹیلیجنس معلومات کو اکٹھا کرنے کے پروگرام کام کر رہے ہیں۔ ان حقائق نے پوری دنیا میں ذاتی و نجی معلومات کے عدم تحفظ کی وجہ سے خوف کی ایک لہر دوڑا دی۔ جہاں ایڈورڈ سنوڈاؤن کے انکشافات نے یہ بات ثابت کی کہ امریکی حکومت بڑے پیمانے پر پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، وہیں اس سے اس بحث کو بھی تقویت ملی ہے کہ اس قسم کی ماس نگرانی کے پروگرام پوری دنیا میں کام کر رہے اور ذاتی پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ 

کیا آپ بھی اس ماس نگرانی کے خلاف تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ درج ذیل کچھ طریقے ہیں کہ جن کی مدد ست آپ بھی آواز اور رائے شامل کر سکتے ہیں:

کاروائی کا حصہ بنئے 

پوری دنیا میں مختلف گروپس اس نگرانی کے خلاف احتجاج میں مختلف طریقوں سے شامل ہو رہے ہیں جیسے کہ ہیکٹاتھونز کا انعقاد، یا پھر آن لائن تحاریک کی ترویج و پرچار۔ جانیے کہ آپ کے نزدیک کونسی سر گرمی ہو رہی ہے:

ارجنٹینا آسٹریلیا آسٹریا برازیل کینیڈا کولمبیا جرمنی فرانس 

بھارت میکسیکو ہالینڈ پیرو پولینڈ • سربیا • تھائی لینڈ • یوگنڈا • برطانیہ امریکہ

آپ کا ملک اس فہرست میں نہیں ہے تو ان شریک ویب سائیٹوں سے مواد حاصل کر سکتے ہیں کہ جن سے آپ اپنے پیمانے پر تحریک میں شامل ہو سکیں! گلوبل وائسز کے نگرانی کے حوالے سے صفحے پر دنیا بھر سے اس ماس نگرانی پر لکھی گئی تحاریر پڑھی جا سکتی ہیں۔ 

اپنی حمائت کا اظہار کریں:

اپنی ویب سائٹ پر بینر لگا کر 11 فروری کی تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ پیغام دوسروں تک پہنچا کر یا ایک عمدہ سا کارٹون (جیسا کہ یہاں دکھایا گیا ہے) اپنے سوشل میڈیا پر لگا کر اپنی حمائت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ 

The Day We Fight Back banner, by Alec Perkins via Wikimedia Commons, (CC BY-4.0)

الیک پرکنز کا بینر ‘دی ڈے وی فائیٹ بیک’ بشکریہ وکی میڈیا کامنز , (CC BY-4.0)

Screen shot 2014-02-09 at 10.05.22 PM

Cartoon by Xpectro & Web We Want via Flickr (CC BY-SA 2.0)

فلکر سے لیا گیا زیپیٹرو کا کارٹون ‘ویب وی وانٹ’ (CC BY-SA 2.0)

Cartoon by Doaa Eladl & Web We Want via Flickr (CC BY-SA 2.0)

فلکر سے لیا گیا دعا ایلادی کا کارٹون ‘ویب وی وانٹ’  (CC BY-SA 2.0)

 عالمی مواصلاتی نگرانی کے نکات کے حق میں “ہاں” کہیئے 

عالمی مواصلاتی نگرانی کے 13 نکات پر دستخط کر کے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں۔ یہ اصول دنیا بھر سے انسانی حقوق کے ماہرین نے مرتب کئے ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا کے شہریوں کی پرائیویسی کے قوانین کی حفاظت کے حوالے سے یہ نکات ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ ان تمام واضح ہدایات کا مجموعہ ہے جو کہ ماس نگرانی  اور انسانی حقوق کے حوالے سے حکومت پر عائد ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہیں۔ 

یہ نقاط اپنی زبان میں پڑھئے اور ان پر دستخط کیجیئے:

Русский • Español • Hrvatski • Македонски • Shqip • Polski • Čeština • Svenska • Nederlands

Français • English • हिन्दी •  العربية • Italiano • Ελληνικά • Română • Slovenčina • Eesti • Slovenščina • Dansk

Magyar • Suomi • Deutsch • فارسی • Български • Latviešu • Lietuvių • Português • Quechua

繁體中文 • Tiếng Việt • 한국어 • Українська • ภาษาไทย • اردو

ان نکات کے ساتھ اپنی حمائت کا اعلان بیج یا بینر لگا کر کریں۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.