مراکش ۔ طالبِ علموں کا فرسودہ تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ۔

جولائی میں مراکش کے طالبِعلموں کے ایک گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر ایک پیج شروع کیا جس کا نام Union of Moroccan Students to Change the Education System (فرانسیسی مخفف UECSE)ہے۔ اِس گروپ کا مقصد مراکش کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی حکمتِ عملی تیار کرنا ہے۔

ایک مہینے کے اندر اِس پیج پر 10,000 افراد نے اِس مہم میں اپنا ساتھ دینے کا اِظہار کیا ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ اِس مہم کو شروع کرنے کی وجہ ، سرکاری یونیورسٹیوں میں ٹیوشن پالیسی کی سختی ہے۔

6 اگست   2012  کو اِسی سلسلے کے تحت ایک ملک گیر اِحتجاج کا اِنعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس اور سیاسی شخصیات کو دعوت دی گئی تا کہ وہ مراکش کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اپنی رائے دے سکیں۔ سوشل میڈیا نے اِس مہم میں اِہم کردار ادا کیا۔

احتجاج سے قبل یو ٹیوب پر ایک ویڈیو نشر کی گئی جس میں مختلف خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے طلباء نے کہا ’’تعلیمی نظام کو مکمل طور پر نئے سرے سے شروع کیا جانا چاہیئے۔ ‘‘ ایک اور طالبِ علم کا کہنا تھا کہ ’’موجودہ تعلیمی نظام کو ختم کر دینا چاہیئے ۔‘‘ بہت سے طلباء کا یہ کہنا تھا کے Grand Ecoles کے تحت اِمتیازی نمبروں سے پاس ہونے پر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ ملنا باقی طلباء و طالبات کے لیے نا انصافی ہے۔

اِحتجاج کے روز نہ صرف طلباء بلکہ اْن کے والدین نے بھی انٹرنیٹ پر کی جانے والی اپیل کی بھرپور حمایت کی۔

درجِ ذیل ویڈیو مراکش کے سب سے بڑے شہر کاسا بلانکا میں ہونے والے اِحتجاج کا ایک منظر پیش کر رہی ہے۔

 پر حسن اوزانی کی نشر کی ہوئی کچھ تصاویرجو کے مراکش کے تعلیمی نظام میں موجودہ مسائل جیسے بے ترتیب نظام ، رشوت ، اور یونیورسیٹیوں میں داخلے کی سخت پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

مراکش کے طالبِ علموں کاموجودہ تعلیمی نظام کے خلاف اِحتجاج۔ تصویر حسن اوزانی

مراکش کے طالبِ علموں کاموجودہ تعلیمی نظام کے خلاف اِحتجاج۔ تصویر حسن اوزانی

مراکش کے طالبِ علموں کاموجودہ تعلیمی نظام کے خلاف اِحتجاج۔ تصویر حسن اوزانی

اِحتجاج کے تمام مراحل پْر امن رہ کر طے کیے گئے۔ اِس گروپ نے پورے مْلک میں مزید اِحتجاجی مظاہرے اِنعقاد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 :کا کہنا ہے کہ UECSE پرTumblr 

نوجوان طالبِ علم ایک بہتر تعلیمی نظام چاہتے ہیں۔ یہ مراکش کے وہ طالبِ علم ہیں جو کہ موجودہ نظام کو بدل کر اپنا مستقبل روشن اور تابناک بنانا چاہتے ہیں۔ اس مہم کے ذریعے تعلیمی نظام میں تبدیلی کی اْمید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.