مصر: جنسی تشدد کے خلاف پیغامات

اس صفحہ پر تمام بیرونی لنکس انگریزی زبان میں ہیں۔

مصر میں جنسی تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے خلاف زور بروز زیادہ سے زیادہ مصری آواز بلند کررہے ہیں۔ ۴ جولائی کو قائرہ کی نصر سٹی میں جوان مصریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس احتجاج میں لڑکے اور لڑکیوں دونوں نے حصہ لیا اور جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند کی۔

جب سے عرب انقلاب کا آغاز ہوا تھا، مصریوں نے انٹرنٹ پر اور آف لائن، دونوں طریقوں سے جنسی تشدد اور تعصب کی پرزور مذمت کی۔ جون میں جنسی تشدد کے خلاف مارچ پر حملہ کیا گیا، مگر اس برای کے خلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔

۴ جولائی کے احتجاج کا مقصد جنسی تشدد کے خلاف اور محفوظ شہراہوں کے حق میں آواز بلند کرنا تھا۔ مآگد توفلس (Maged Tawfiles) بھی وہاں موجود تھے اور انھوں نے مندرجہ ذیل عکس کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے۔ (تمام تصاویر ان کی اجازت سے شائع کی جارہی ہیں):۔

“میری آزادی ہی میری عزت ہے”

“مصری عورت کو سڑک پر آزاد چلنے کا حق ہے”

“مجھے اپنے لڑکی ہونے پر شرم نہیں”

“کاش تم میرے جسم کی طرف دیکھنے سے باز آجاو”

“میں بغیر ہراساں ہوئے سائیکل چلانا چاہتی ہوں”

“میں اپنی بہنوں کو ہراساں نہیں کرتا”

“اپنے نفس کی فکر کرو،میرے کپڑوں کی نہیں”

“سڑک پر تمھارا حق ہے،میری آزادی پر نہیں”

1 تبصرہ

بات چیت میں شریک ہوں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.