ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ جو برازیلیوں کی نوکرانیوں کے بارے میں شرم آمیز ٹویٹس کو منظر عام پر لاتا ہے

Slave carrying a white child on her back, in 1870, Bahia. (Photo: Instituto Moreira Salles/Geledés)

1870، بہیا میں ایک غلام، سفید فام بچے کو کمر پر اٹھائے ہوئے ہے- (تصویر بشکریہ انسٹیٹیوٹ آف موریرا سیلس)

برازیل میں غلامی 1888 میں ختم کر دی گئی تھی، اس کے ساتھ ہی ایسا کرنے والا مغربی دنیا کا آخری ملک بن گیا- تاہم، تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے بغیر نئی آزاد ہونے والی سیاہ فام خواتین نے اپنی زندگی گزارنے کے لیے گھریلو کام کاج کو اپنی کمائی ذریعہ بنایا اور یہ میراث اب تک چلی آ رہی ہے-

برازیلین انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی اینڈ سٹیٹسٹکس کے مطابق، ملک کے 82 لاکھ گھریلو ورکروں میں سے 92 فیصد خواتین ہیں اور ان خواتین میں سے 60 فیصد سیاہ فام ہیں- گزشتہ سال، ایک تکلیف دہ مباحثے کے بعد، برازیل نے پہلی بار گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے ایک آئینی ترمیم منظور کی- تاہم، چونکہ قانون سینیٹ میں منظور ہوا، یہ چیمبر آف ڈپٹیز کا منتظر ہے، جس کے بعد اسے قابل عمل لایا جائے گا-

 کچھ سالوں میں، برازیل میں گھریلو ملازمین کی حالت کافی بہتر ہوئی ہے- آج، بہت کم نوکرانیاں اپنے مالکوں کے گھر میں رہتی ہیں (جہاں انہیں ہر وقت موجود رہنا ہوتا ہے)، اور اسی لیے نسبتا وہ زیادہ آزاد ہوتی ہیں اور اپنی خدمات کی اجرت زیادہ وصول کرتی ہیں- بہرحال، گھریلو ورکروں کے ساتھ  بدتمیزی اور ناقدری کا رویہ جاری ہے-

گزشتہ ہفتے، ایک ٹوئٹر پروفائل، جس کا نام “میری نوکرانی” ہے اور ساؤ پاؤلو کے ایک 33 سالہ صحافی نے بنایا ہے جو کہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا، جس کی وجہ برازیل کے لوگوں کے علم میں آیا کہ یہ رویہ کتنا زیادہ پایا جاتا ہے، یہ اکاؤنٹ لوگوں کی اپنے گھریلو ملازمین کے بارے میں جارحانہ ٹویٹس اکھٹا کرتا ہے اور ان کو ری ٹویٹ کرتا ہے- 

111 ٹویٹس میں، @aminhaempregada آپ کو برازیلی معاشرے میں موجود معاشرتی تعصب، نسل پرستی اور ہمدردی کا فقدان اور خاص طور پر گھریلو ورکروں کی طرف لوگوں کا رویہ دکھاتا ہے- ٹویٹس میں زیادہ تر ایک گھریلو ملازم کی نسل کا تذکرہ کیا جاتا ہے-

نوکرانیاں سیاہ فام لوگوں کی بہترین قسم ہیں-

میری نوکرانی یہاں دو سال سے کام کر رہی ہے، اور وہ سیاہ فام ہے، میرا کتا اب بھی جب اسے دیکھتا ہے تو بھونکتا ہے…اور میں بھی-

یا پھر لوگ برازیل کے شمال مشرقی علاقہ کو، جو کہ پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے، ملازمین کا آبائی علاقہ ظاہر کر کے احساس برتری جتاتے ہیں:

@SejaRazoavel xenofobia e não aceitaçao do estrangeiro… Eu aceito muito minha empregada em sao paulo, e ela é nordestina.. Hahahah

غیر ملکیوں کو قبول نہ کرنے کو زینوفوبیا کہتے ہیں…میں نے اپنی نوکرانی کو ساؤ پاولو میں رکھا ہوا ہے اور وہ شمال مشرقی ہے…ہاہاہاہا 

کچھ ٹویٹس میں نوکرانیوں کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کی گئی یا ان کا مذاق اڑایا گیا:

میں یہاں ایئر کنڈیشن چلا کے، دروازہ بند کر کے بیٹھی ہوں، اور اب میری پاگل نوکرانی آتی ہے اور دروازہ کھٹکھٹانے کی بجائے وہ دروازہ کھول دیتی ہے

یہاں تک کہ کچھ تو تشدد کی دھمکی بھی دیتے ہیں:

Sorte da minha empregada q eu to chegando tarde em casa… deixa eu esbarrar com essa caralhuda p ela se ligar na voadora no pescoço — Gerson Roque (@roquegerson) 21 maio 2014

یہ میری نوکرانی کی قسمت ہے کہ میں گھر دیر سے آیا ہوں…انتظار کرے جب تک میں اس پاگل کو ایک لگاؤں اور اس کی گردن پر ایک لات مار کر اسے دور پھینکوں 

تعصب کی اک تصویر

  جیسا کہ پروفائل کا مصنف اپنی کچھ ٹویٹس میں دکھاتا ہے کہ کافی لوگ جو اس کی ٹائم لائن پر گھریلو ملازمین کا مذاق اڑاتے پکڑے گئے، وہ اپنی وضاحتیں پیش کرتے اور نسل پرستی سے انکاری دکھاتی دیتے ہیں- دوسری ٹوئٹر پروفائلز – جیسا کہ @NãoSouHomofóbico (میں ہومو فوبک نہیں ہوں) اور @NãoSouRacista (میں نسل پرست نہیں ہوں) – اس مشکل کی تصدیق کرتی ہیں کہ برازیلیوں نے نسل پرستی، جنسیت اور دوسرے تعصبات کو اپنا لیا ہے-

ایک مضمون جو کہ بائیں بازو کے میگزین کارٹا کپیٹل میں شایع ہوا اور انسٹیٹیوٹ آف بلیک وومن گلیڈز نے اسے دوبارہ شائع کیا، اس میں اس معاملے کے پیچھے موجود معاشرتی خلا پر روشنی ڈالی گئی:

A contratação de trabalhadores domésticos em larga escala é consequência do atraso social de um país. O fato de que existem pessoas que ganham o suficiente para que outra pessoa faça o serviço que ela própria poderia fazer demonstra o abismo da desigualdade social de uma nação. A proporção da existência deste tipo de trabalho se dá na medida que houver, de um lado, um excedente de mão-de-obra desempregada e sem qualificação para outros tipos de serviço, e de outro, uma classe que ganha o suficiente para comprar a força de trabalho de outra pessoa.

بڑے پیمانے پر گھریلو ملازمین کی خدمات حاصل کرنا ملک کی معاشرتی تاخیر کا نتیجہ ہے- ایک وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگ اتنا زیادہ کماتے ہیں کہ دوسرے لوگ وہ کام کرتے ہیں جو انھیں خود چاہیئے، یہ چیز قوم کے عدم مساوات کو ظاہر کرتی ہے- اس طرح کے کام کی موجودگی کا تناسب ایک ایک طرف ہے، کسی بھی دوسرے کام کے لیے بنا کسی قابلیت کے ملازمین کی ایک اضافی تعداد موجود ہے، اور دوسری طرف، ایک ایسی کلاس جو اتنا کماتی ہے کہ دوسروں کی خدمات خریدتی ہے-

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.