یمن: یمن ہماری نظر سے، ایک نمائش

اس صفحہ پر تمام بیرونی لنکس انگریزی زبان میں ہیں۔

یمنی صحافی اور بلاگر افرح نصیر سوشل میڈیا کے ذریعے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں تصویری نمائش کے انعقاد کے لیے پیسے اکٹھا کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔

ان کا منصوبہ  یمن کے فوٹوگرافروں سے اعلٰی معیار کی تصاویر خریدنا ہے۔ یہ تصاویر یمن کی عصر حاضر کی تاریخ کو نمایاں کرتی ہیں۔ بعد از آن، وہ اسٹاک ہوم میں ایک نمائش کا ہال کرائے پر لیں گی، اور ان تصاویر کی وہاں نمائش ہوگی۔

افرح نے اپنے فیس بک صفحے پر اس نمائش کے بارے میں لکھا ہے، جس کو وہ نام دیتی ہیں: “یمن ہماری نظر سے”۔

پیسے اکٹھا کرنے کی مہم کے بارے میں وہ لکھتی ہیں:

یہ منصوبہ یمن کے فوٹوگرافی آرٹ کے بارے میں ہے۔ یہ ایک یمنی نمائش ہے جس کی میزبانی خود اسٹاک ہوم میں موجود یمنی فوٹوگرافر کررہے ہیں۔ میں ویب سائٹ کے ذریعے پیسے اکٹھے کررہی ہوں۔ یہ آپ ہیں جو اس نمائش کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ چھوٹے سے چھوٹا عطیہ بھی قابل قدر ہے۔ ۵ یورو بھی بڑا فرق پیدا کرسکتا ہے۔ اس نمائش اور یمنی فوٹوگرافروں کی ضرور مدد کریں۔”

اس ویڈو کو دیکھیں جو اس بہادر بلاگر نے بنائی ہے۔ عطیہ پروجیکٹ کی معلومات یہاں(Ulule) موجود ہے۔

اس نمائش کا مقصد یمن کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور وہاں کے ابھرتے ہوئے فوٹوگرافروں کی مدد کرنا ہے۔ افرج ناظرین سے درخواست کرتی ہیں کے وہ اس نمائش کو ایک حقیقت بنائیں۔

افرح مزید لکھتی ہیں:

میں سمجھتی ہوں کہ یہ نمائش اس لیے بہت اہم ہے کیونکہ یمن کے فوٹوگرافروں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی رائے کے اظہار کا موقع نہیں ملتا۔ اور کیونکہ یمن مشکل دور سے گزر رہا ہے، یہ  نمائش ان کی مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.