میکسیکو : 20 سالہ عورت شمالی میکسیکو ٹاؤن کی نئی پولیس سربراہ ہے

اسکا نام ماریسل والس ہے اور وہ میکسیکو میں ”بہادر عورت“ کے طور پہ بلائی جاتی ہے۔ (ای ایس)

ماریسل والس بیس سالہ شادی شدہ عورت ہے جو کہ کریمینولوجی کے آخری سال کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ وہ پریکسڈس، چیھوحا، میں پولیس کی نئ سربراہ بھی ہے ۔ پریکسڈس،دور سییوداد جورز سے 100 کلومیٹر (62 میل) کے ارد گرد واقع ہے ،جو کہ میکسیکو کا سب سے زیادہ پر تشدد شہرہے۔

لیکن، اسے یہ اہم کام کیوں دیا گیا؟ رچرڈ گریبمن اپنے بلاگ دی میکس فائلز میں صورت حال بیان کرتا ہے:

سیکیورٹی فورس کو کمانڈ کرنے کے لیے صرف ایک ہی امیدوار جس نے آگے قدم بڑھایا بیس سالہ کریمنولوجی کی طالبعلم، ماریسل والس گریشیا تھی۔ شہر میں نئی ماسٹر (اور میکسیکو میں سب سے کم عمر کے پولیس سربراہ)جو کہ ایک چھوٹے سے سیکشن کی دیکھ بھال کرتی۔ جو کہزیادہ سے زیادہ گشت کے حکام کی دو شفٹوں کو ہر ایک کمیونٹی کو فراہم کر سکتا ہے۔

کریسٹن گریشیا، ایک اکیس سالہ میکسیکو کی بلاگر نے اس عنوان (ای ایس) پہ تبصرہ کیا:

اس شہر کا میئرپولیس کے ایک سربراہ کی تلاش میں تھا ، اور کارپوریشن کے اندر سب لوگوں کا جائزہ لینے کے بعد ، ماریسل کھڑی ہوئی اور کہا:”یہاں سب ڈر ے ہوئے ہیں ،ہم سب ڈر ے ہوئے ہیں، لیکن اس ڈر کو حفاظت میں تبدیل کریں“

اور اپنی ہمت ثابت کرنے کے لئے ،کل ماریسل کی بغیر ڈھکے ہوئے چہرے کی تصویر لی گئی، یہ ظاہرکرنے کے لیے کہ میکسیکو میں اب بھی منشیات کی سمگلنگ اور منظم جرائم سے جنگ کرنے کے لئےبہادر افراد تیار ہیں۔

خبر کی ویب سائٹ لا پولاکا (ای ایس) میں ایک مضمون نےاس بات کی تصدیق کی ،کہ “مردوں میں سےکوئی بھی پولیس بننا نہیں چاہتا اور پولیس کے سربراہ بہت زیادہ کم ہیں ، پھانسی کےخوف کی وجہ سے جیسا کہ دوسروں کو یونیفارم میں لٹکایا گیا۔“

فی الحال ، میکسیکن شہریوں اور دنیا بھر سےلوگوں جو کہ واریسل گریشیا کے کیس کے بارے میں سن چکے ہیں اس خبر کے متعلق ٹویٹنگ کر رہے ہیں اوھائیو سے یوزر ایڈم ڈی پرنس (@rabbitcincouno) ٹویٹ کرتے ہیں :

ہفتے کے #ہیرو کا ایوارڈ بیس سالہ واریسل والس گریشیا کو ملتا ہے، ایک کریمنولوجی کی طالبعلم جو کہ میکسیکو، گوڈالوپ میں پولیس کی سربراہ بن چکی ہے۔ ۔ ۔ ۔

لورہ روز (@YoSoyBereNice)، میکسیکو، وراکرز سے اپنا نقطہ نگاہ بیان کرتی ہیں:

بیس سالہ واریسل والس گریشیا ، چیھوحا میں پولیس کی سربراہ بن چکی ہیں، آپ نے دیکھا کہ وہاں پہ”کس کا غلبہ ہے۔“

اس موضوع پر اداکار ٹام کروز کے اکاؤنٹ پر بھی بحث کی گئی ، (@TomCruise):

بیس سالہ واریسل والس میکسکو کے بہت ہی پر تشدد قصبے کی پولیس سربراہ ہونے کے ناطے ایک اصل زندگی کی ہیرو ہیں۔ آئیں اسکے ساتھ تعاون کریں: http://bit.ly/ata0wm

آخر کار، پریڈسٹا ڈیجیٹل کے ایک ہرموسلو بلاگ (ای ایس) میں ،ا س معاملے پر خطاب کیاگیا اور واریسل گریشیا کو ایسے بیان کیا گیا کہ اس کا علاقہ اس پر فخر محسوس کرتا ہے:

کسی شک کے بغیر، چیھوحاسے اس خوبصورت اور حوصلہ مند عورت کا کارنامہ اسکے علاقہ کو ایک خوبصورت لقب دیتا ہے۔
باہرحال، ہم تبصرات کو خوش آمدید کہتے ہیں جیسے کے وہ، واریسل والس گریشیا، نے انہیں بڑے حروف تہجی میں پسند کیا، صرف ایک ہی تھی جس نے اس نوکری کو قبول کیا۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.